غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے آج پیر کو اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 47,518 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ جارحیت کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی تعداد 111,612 ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 20 شہداء کی لاشیں لائی گئیں۔ ان میں 18شہداء کے جسد خاکی ملبے کے نیچے سے نکالے گئے جب کہ دو فلسطینی زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ہزاروں شہداء گھروں کے ملبےاور اور سڑکوں پر ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ ابھی تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔