Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کے وفد کا ترک وزیر خارجہ سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش کی سربراہی میں جماعت کے ایک وفد نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا استقبال کیا۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ترک وزیرخارجہ سے ملاقات میں سیاسی بیورو کے ارکان خالد مشعل، خلیل الحیہ، حسام بدران، محمد نزال، عزت الرشق اور تحریک کے میڈیا مشیر طاہر نونو بھی مومود تھے۔

ملاقات میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

حماس کے وفد نے انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کی دفعات کو نافذ کرنے میں قابض پر تاخیر کی کا الزام عاید کیا۔ انہوں نے بنیادی مسائل جیسے کہ خیموں، پہلے سے تیار شدہ مکانات (شیلٹرز)، ایندھن، ہسپتالوں کی تعمیر نو، پانی کےٹینکوں کی تیاری اور بھاری سامان کی فراہمی شامل ہے۔

حماس کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے باوقار زندگی کے حق کی پاسداری پر زور دیا اور تمام ضروری اشیا کی فوری طور پر فراہمی پر بات کی۔

اس موقعے پر ہاکان فیدان نے آزادی کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرنے اور نسل کشی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ترکیہ کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔

تُرک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کےتسلسل کے لیے کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں فلسطینیوں کو جلد از جلد انسانی ضروریات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan