جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہےکہ جنین شہر میں دشمن فوج پر کاری ضربیں لگانے والے بہادر مجاھد نورالدین شاکر السعدی نے دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔ وہ ہفتے کی شام دشمن کی جارحیت اور وحشیانہ بمباری میں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کیمپ کے مشرقی محلے میں جام شہادت نو ش کرگئے۔
القسام بریگیڈز کی طرف سے ایک فوجی بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بہادر شہداء دشمن کے سپاہیوں پر کاری ضربیں لگا چکے ہیں۔ جارحیت روکے جانے کے تک مجاھدین اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “قابض فوج کی فضائی بمباری میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جاتا۔ صہیونی دشمن نہتے شہریوں کے گھروں پر بمباری کرکے مزاحمت کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔بزدل دشمن کی عام شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنانے کی تمام کارروائیاں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوں گی‘‘۔
ہفتے کے روز ایک اسرائیلی ڈرون نے جنین کے مشرقی محلے میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں القسام کے مزاحمت کار نور شاکر السعدی اور نوجوان تمام السعدی شہید ہو گئے تھے۔
درایں اثنا حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت “نہیں رکے گی۔ قابض کی طرف سے الحاق اور نقل مکانی کا منصوبہ مسلط کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ دشمن کو مزید ذلت اور شکست کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔