Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کی طولکرم پر جارحیت جاری، الخلیل میں گاڑی پر حملہ

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم اور اس کے کیمپ پر مسلسل چھٹے روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی ہے جس سے بڑی تباہی ہوئی ہے اور درجنوں خاندانوں کو جبری بے گھر ہونا پڑا ہے۔ جبکہ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا روزانہ سلسلہ جاری رکھا۔

قابض فوج نے پیدل گشت کے دوران طولکرم کی گلیوں میں گھومتے ہوئے مغربی، جنوبی اور مشرقی محلوں میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے، ان کی تلاشی لی اور کئی رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا اور ان کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے۔ .

قابض فوج نے شہید ثابت سرکاری ہسپتال کے قریب العدویہ کمرشل کمپلیکس، شہر کے مرکز میں الدع اور ضیاب کی عمارتیں، الزہراء بلڈنگ اور مغربی پڑوس میں زرعی ریلیف بلڈنگ اور البابا بلڈنگ کی چھتوں پر نشانہ باز فوجی تعینات کیے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کمرشل عمارتوں میں تعینات قابض فوج نے سبزی منڈی کے علاقے میں رات بھر ڈرونز کی پروازیں جاری رکھیں، جبکہ پیدل فوجیوں نے مغربی قبرستان پر دھاوا بول کر اس کے اندر اور اطراف کومبنگ آپریشن کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے شہر کے محلوں میں تلاشی اور کومبنگ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ قابض فوجی درختوں، گھروں اور گلیوں میں گھات لگائے بیٹھے ہیں، شہریوں اور گاڑیوں کا پیچھا کر کے انہیں گھروں کو واپس جانے پر مجبور کر رہے ہیں، جب کہ مشرقی محلوں میں دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قابض فوج نے شہید ثابت سرکاری ہسپتال اور اسراء سپیشلائزڈ ہسپتال کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے، ایمبولینسوں اور طبی عملے کے کام میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں، ان کی تلاشی لی جارہی ہے۔ طبی عملےسے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان میں سے کئی کو حراست میں لے رکھا ہے۔

طولکرم کیمپ میں قابض افواج نے کیمپ کا سخت محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے، اس کے تمام محلوں میں اپنے پیدل دستے تعینات کیے ہوئے ہیں، اور ان کے اسنائپرز اس کے اندر اور اردگرد بلند عمارتوں پر ہیں۔

وسری جانب غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں حلحول پل پر ایک گاڑی پر گولیاں برسائی گئیں۔ ذرائع نے کہا کہ قابض فوج کی جانب سے گاڑیوں پر براہ راست گولیاں برسانے کے بعد انہوں نے اندر موجود افراد کو حراست میں لے لیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز الخلیل شہر کے جنوبی علاقے میں ایک مکان کو آگ لگا دی جس سے متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر گیس بم برسائے جس سے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے میں مسجد شہداء کے قریب برقان خاندان کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ الخلیل میونسپلٹی کے فائر فائٹنگ عملے نے آگ بجھانے اور اس پر قابو پانے کے لیے کام کیا اور متعدد فلسطینی زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھنٹے کا شکار ہوئے۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے مغرب میں واقع قصبے عدنا پر دھاوا بولا اور رہا کیے گئے قیدی شحادہ الجیاوی کے گھر کی تلاشی لی اور اس دوران گھر کے اطراف آنسو گیس کے گولے برسائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan