Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’طوفان الاحرار‘ڈیل کی تیسری کھیپ میں 49 طویل قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی رہائی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی سینٹر فار پریزنرز اسٹڈیز نے تصدیق کی ہے کہ 49 فلسطینی قیدیوں کو جنہیں ’اسیران کے قائد‘ کا درجہ دیا گیا ہے’طوفان الاحرار‘ ڈیل کے پہلے مرحلے کے تیسرے بیچ کے حصے کے طور پر رہا کیا گیا تھا۔ یہ کھیپ جمعرات کو رہا ہوئی۔ رہائی پانے والوں کی تعداد معاہدے کے آغاز سے لے کر اب تک 132 ہوگئی ہے۔

اسیران اسٹڈی سینٹر نے وضاحت کی کہ جمعرات کو رہا ہونے والے قیدیوں میں سے نصف سے زیادہ پرانے قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے اور ان میں سے کم سے کم قیدیوں نے مسلسل 20 سال تک قبضے کی جیلوں میں گزار دیے ہیں۔ ان میں سب سے بڑی عمر کے قیدی محمد فوزی سلامہ فلنہ ہیں۔ “جو رام اللہ کے قیدیوں کا رہ نما ہیں۔ قابض ریاست کی جیلوں میں ان کے سب سے پرانے قیدی ہیں۔ وہ 1992 سے پابند سلاسل تھے اور انہوںنے 33 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہا ہونے والوں میں دو قیدی 2000 میں الاقصیٰ انتفاضہ سے قبل گرفتار کیے گئے اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان میں القدس سے تعلق رکھنے والے قیدی محمد طحہ شعلان اور الخلیل کے قیدی وائل یقین النتشہ شامل تھے۔

اسیران اسٹڈی سینٹر نے بتایا کہ تیسری کھیپ میں 110 قیدی رہا ہوئے۔ جن میں بچے، مریض اور بوڑھے شامل ہیں، جن میں 48 ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو جنوری 2005 سے پہلے سے زیر حراست تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق قابض دشمن کی جیلوں میں 20 سال سے زائد عرصہ مسلسل اسیری میں گزارنے والے قیدیوں کی تعداد ڈیل کی تکمیل سے قبل 543 تک پہنچ گئی، جن میں سے 413 قیدی رہ جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan