مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی بڑھتی جارحیت کے ساتھ فلسطینیوں کی تیس مزاحمتی کارروئیاں سامنے آئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین “معطی” نے بتایا اس نے مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 مزاحمتی کارروائیوں کی نگرانی کی، جن میں دو شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 دھماکہ خیز آلات کے دھماکے، آباد کاروں کے ساتھ تصادم، سنگ باری ، پٹرول بم پھینکنے کے علاوہ 14 مختلف مقامات پر پتھر اؤ اور مظاہرے شامل ہیں۔
قابض فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی القدس کے قصبے اتتور، عوفر جیل کے قریب اور کوبر قصبے میں ہونے والے مظاہروں کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔
مسلح جھڑپیں اور دھماکہ خیز آلات کے دھماکے کا سلسلہ جاری رہا، جب کہ قابض فوج کی جانب سے جنین شہر اور کیمپ، اور الیمون، السیلہ الحارثیہ اور دیر ابو دیف کے قصبوں پر حملہ کیا گیا۔
قابض فوج نے طولکرم کے کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ کیا۔
قلقیلیہ میں نوجوانوں نے عزون قصبے میں آباد کاروں کا حملہ پسپا کیا جس میں دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ بھی شامل تھا۔
قابض فوج کے ساتھ نابلس کے یتما اور یتما قصبوں اور بیت لحم کے الخضر اور حسین قصبوں کے علاوہ دورہ اور الفوار کیمپ کے قصبوں میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔