غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مریضوں اور زخمیوں کا پہلا گروپ ہفتہ یکم فروری سے شروع ہونے والی رفح لینڈ کراسنگ کے ذریعے بیرون ملک علاج کے سفر کے لیے روانہ ہوگا۔
وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ وہ مریضوں اور ان کے ساتھیوں سے فون کے ذریعے رابطہ کرے گی تاکہ فریقین کی طرف سے منظور شدہ فہرست کے مطابق سفری طریقہ کار کا بندوبست کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعے کراسنگ کی طرف جانے کے لیے بسیں تیار کی جائیں گی۔
رفح کراسنگ کاکھولا جانا مصر، قطر اور امریکی سرپرستی میں قابض اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کے فریم ورک کا حصہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قابض فوج نے رفح کراسنگ کو 7 مئی کو رفح پر حملہ کرنے کے بعد بند کر دیا تھا اور اس کے بڑے حصے کو تباہ کر دیا تھا اور اس وقت سے کراسنگ بند ہے۔