Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا شہید رہنما محمد ضیف اور عظیم جہادی رہنماؤں کی شہادت پر سوگ کا اعلان

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے چیف آف اسٹاف محمد الضیف اور دیگر کی شہادت کی تصدیق کےبعد سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حماس نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ فخر اور عزت کے تمام معنی اور استقامت، عزم اور استقلال کے ساتھ مزاحمت کے راستے پر ہم ’حماس‘ میں غزہ کی پٹی میں اپنے عظیم لوگوں ، فلسطینی عوام، عرب اقوام اور عالم اسلام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ شام القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نےایک بیان میں القسام بریگیڈز کے سینیر رہ نماؤں اور کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے عظیم مجاھد کمانڈر اور القسام کے چیف آف اسٹاف محمد الضیف (ابو خالد) شہید ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ عظیم شہید رہنما القسام بریگیڈز کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف۔مروان عیسیٰ (ابو البراء) ۔
شہید مجاہد رہنما ویپنز اینڈ وار سروسزکے سربراہ غازی ابو طعامہ، بہادر مجاہد رہنما ، القسام کے ہیومن ریسور ڈویژن کے سربراہ رائد ثابت (ابو محمد)،
بہادر مجاہد رہنما اور خان یونس کے بریگیڈ کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) قابض دشمن کے ساتھ جنگ میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا: ہم نے جنگ کے دوران مجاہدین کے دو لیڈروں کی شہادت کا اعلان بھی کیا تھا۔ شمالی بریگیڈ کےکمانڈر احمد الغندور اور وسطی بریگیڈ کے کمانڈر ایمن نوفل المعروف ابو احمد بھی شہید ہوچکےہیں۔

ابو عبیدہ نے اس بات پر زور دیا کہ قائدین کی شہادت سے مزاحمت اور القسام بریگیڈز کمزور ہوا نہ ہوگا۔ اس سے مزاحمت کاروں کی استقامت اور طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

ابو عبیدہ نے اس بات پر زور دیا کہ القسام بریگیڈز کے نظام کو ایک گھنٹہ بھی قیادت کا خلا محسوس نہیں ہوا۔ مجاہدین زیادہ سے زیادہ بہادری سے لڑے، اور ان کے لڑنے کا حوصلہ اور بھی بڑھ گیا، کیونکہ ہم عقیدے کی بنیاد پر لڑتے ہیں اور لیڈر کی پیروی کی جاتی ہے۔

حماس نے جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز شہید کے سینیر رہ نماؤں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو فلسطین کی آزادی کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

حماس نے کہا کہ اپنی شہادتوں سے قبل ان عظیم مجاھدین طوفان الاقصیٰ معرکےکی منصوبہ بندی کی، اسے شروع کیا اور دشمن پر کاری ضرب لگائی، اس کے بعد اس عظیم الشان معرکے میں دشمن کے خلاف اگلی صفوں میں لڑتے اور دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار کرتے ہو ارض غزہ کو اپنی پاک اور مطہر لہو سے سیراب کیا اور آزادی کی منزل کو اور قریب کردیا۔ فلسطینی قوم، حماس، القسام بریگیڈز زندہ ضمیر انسانیت، عرب اقوام اور عالم اسلام کو ان بہادر سپوتوں اور ان کی قربانیوں پر فخر ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ عظیم بہادر لیڈروں کے اس گروپ کی زندگی ہماری عوام کی جدوجہد اور مزاحمتی منصوبے کی خدمت میں گذری، ہمارے عوام کی جہاد کی تیاری، ثابت قدمی اور فتح کے تمام میدانوں میں سرگرم گذری۔ انہوں نے قوم کی فاشسٹ غاصب دشمن کے چنگل سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وہ تھکے، زخموں سے چور ہوئے مگر ان کے دل میں ایک لمحے کے لیے بھی آزادی کی تڑپ اور شہادت کی تمنا کمزور نہیں ہوئیں۔ انہوں نے سات اکتوبر کے معرکہ طوفان الاقصیٰ کے لیے جس منظم انداز میں منصوبہ بندی کی اور دشمن پر کاری ضرب لگائی دنیا اس پر دھنگ رہ گئی۔انہوں نے اپنی زندگیاں قبلہ اول، مقدسات کی آزادی، ارض فلسطین کی آزادی کے لیے وقف کررکھی تھیں۔

حماس نے مزید کہاکہ عظیم رہ نما شہید ہیرو ابو خالد الضیف ایک مستعد بہادر، نہ ڈر اور تخلیقی مزاحمتی کارکن کے طور پر رہتے تھے۔ ان کے حملے اور دورے فلسطین کی سرزمین اور غزہ کی پٹی کے دیہات، قصبات اور کیمپ گواہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan