مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین اور نابلس میں جمعرات کی شام قابض اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور گولہ باری سے تین شہری شہید ہوگئے۔
وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسے جمعرات کی شام جنین کیمپ میں قابض فوج کی فائرنگ سے دو شہریوں کی شہادت کے بارے میں جنرل اتھارٹی آف سول افیئرز نے مطلع کیا ہے، “جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔”
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے دو مزاحمتی کارکن یزن حاتم عطیہ الحسن (ترکمان) کا تعلق جنین کیمپ ہے۔ دوسرے شہیدامیر احمد عبدالرحمٰن ابو حسن کا تعلق الیمون قصبے سے ہے۔
ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا کہ جنین میں اس کے عملے نے اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کے دوران تین لڑکیوں کے زخمی ہونے کے بعد انہیں طبی امداد فراہم کی اور اس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل گیارہویں روز بھی جنین پر اپنی فوجی جارحیت اور مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر وں میں قتل عام اور انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترکمان اور ابوالحسن نامی دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنین اور اس کے کیمپ پر گزشتہ دس دنوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، درجنوں زخمی اور گرفتار کیے گئے ہیں۔