طوباس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ طوباس کے قصبے تمون میں بزدلانہ قاتلانہ کارروائی اور مغربی کنارے میں قابض دشمن کی فسطائی جارحیت سے فلسطینی مزاحمت کو نہیں توڑی گی اور نہ ہی اس کے لوگوں کو دہشت زدہ کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک اخباری بیان میں حماس نے طوباس، طولکرم، جنین اور ان کے کیمپوں اور مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں مزاحمت کاروں کی جرات اور شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے قصبے طمون کے شہداء کے لیے سوگ کا اظہار کیا۔
حماس نے کہا کہ قابض اسرائیل کے جرائم اور جارحیت مزاحمت کو کمزور نہیں کرے گی۔ فلسطینی مغربی کنارے کے تمام شہروں، کیمپوں اور دیہاتوں میں مزاحمت جاری رکھیں گے۔
حماس نے مغربی کنارے، القدس اور اندرون فلسطین کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں۔
مغربی کنارے کے شہر طوباس کے جنوب مشرق میں واقع قصبے طمون میں شہریوں کے ایک گروپ پر ڈرون حملے میں بدھ کی شام دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔