قاہرہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ غزہ کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ فلسطینی عوام نے صبر و استقامت کا انوکھا نمونہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہم اپنے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہماری جنگ سرزمین فلسطین اوراس کی مقدسات کی آزادی تک جاری رہے گی۔
الحہا نے قاہرہ میں ’طوفان الاحرار‘ معاہدے کے تحت رہائی پانے والے فلسطینی اسیران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے فلسطینی صفوں کے اتحاد اور مکمل فتح حاصل کرنے تک مزاحمت کو جاری رکھنے کی ضرورت زور دیاہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے غزہ میں فلسطینی عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء اور اسیران کی قربانیوں پرفخر ہے۔
الحیہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کے اپنے عزم میں اس وقت تک کمزور نہیں ہوں گے۔ ہماری جدو جہد فلسطین کی آزادی تک جارہے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی آج ایسی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں وہ ایک ہاتھ سے مجرم قابض دشمن کے خلاف لڑ رہے ہیں اور دوسرے ہاتھ سے جیلر کی زنجیر کو اپنے ہیروز سے توڑ رہے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “بھائی ابو ابراہیم (یحییٰ السنوار) نے آپ سے اور ہمارے قومی کام کے تمام رہنماؤں سے اپنا حلف اور وعدہ پورا کیا ہے”۔