Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورپی یونین کی غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر خاموشی نقل مکانی کی حمایت کے مترادف

برسلز  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کایا کالس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنے کی تجویز پر کسی بھی “عوامی” تنقید سے گریز کیا۔

کالس نے اس کے بجائے دو ریاستی حل کی حمایت کی طرف اشارہ کیا، جس پر زیادہ تر مبصرین متفق ہیں کہ اس نے ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا۔ کالس نے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’فلسطینی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اسرائیلی اور فلسطینی دونوں ہی حقیقی طور پر امن کے مستحق ہیں۔‘‘ “اب جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن اس کے لیے اگلے اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ امن مستقل ہو، تاکہ خطے میں استحکام اور امن ہو”۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ دو ریاستی حل کی زور دیتا ہے۔ دونوں ریاستیں زیادہ مساوی بنیادوں پر ہوں ۔ “یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی کی بھی حمایت کرتی ہے، انسانی امداد، غزہ اور ’انروا‘ کی حمایت کرتی ہے، تاکہ وہاں ضرورت مند لوگوں کو تمام خدمات فراہم کی جائیں۔

گذشتہ ہفتے کے روز ٹرمپ نے غزہ کے باشندوں کو مصر اور اردن میں آباد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

این بی سی نیوز نے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت اس بات کا مطالعہ کر رہی ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کیسے کی جائے اور اس عمل کے دوران تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کو کہاں آباد کیا جا سکتا ہے۔ چینل کے مطابق انڈونیشیا دوبارہ آبادکاری کے لیے ممکنہ مقامات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

تاہم انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے ایسے کسی منصوبے کے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بزلئیل سموٹرچ نے بھی غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

مصر، اردن، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے اپنے رد عمل میں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے یا دوبارہ آباد کرنے کے کسی بھی مطالبے کو سختی سے مسترد کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan