Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جارحیت کا دائرہ وسیع کردیا،مزاحمت میں بھی تیزی

مغربی کنارے  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) منگل کی صبح فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ میں گھسنے والی قابض صہیونی فوج اسرائیلی افواج پر بھرپور حملے کیے جب کہ ان قابض فوج نے مسلسل آٹھویں روز بھی جنین کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی۔

آج صبح القدس بریگیڈز کی طلولکرم بٹالین نے اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین نے القسام بریگیڈز اور یوتھ آف ریوینج اینڈ لبریشن کے ساتھ مل کر قابض افواج
پر کئی مقامات پر گھات لگا کر حملے کیے اور طولکرم کیمپ میں متعدد سمتوں سے دراندازی کی کوشش کرنے والی قابض فوج پر حملے کیے۔

مقامی فیلڈ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ گولیوں اور دھماکہ خیز آلات کے بھاری بیراج سے نشانہ بننے کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

جھڑپوں کا دائرہ طولکرم کے مغرب میں واقع “تسناعوز” چوکی کے آس پاس تک پھیل گیا، جہاں مزاحمت کاروں نے وہاں تعینات قابض فورسز کو شدید فائرنگ کرکےاسے حیران کردیا۔

گذشتہ رات قابض فوج نے شہید ثابت سرکاری ہسپتال اور الاسراء ہسپتال کا سخت محاصرہ کیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے شہر کے مرکز اور مرکزی گول چکر کے اطراف میں بلڈوزنگ کی وسیع کارروائیاں کی گئیں۔

کیمپ کے اندر سے عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے المطار اور حنون اسکوائر محلوں میں گن پوائنٹ پر کچھ خاندانوں کو ان کے گھروں سے نکالا اور انہیں ایک ہفتے تک اپنے گھروں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔

عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ قابض فوج نے شہدا اور الحمام محلوں کی متعدد اونچی عمارتوں پر قبضہ کر لیا اور وہاں کے مکینوں کو نکالنے کے بعد انہیں فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا۔

طولکرم اوقاف ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں مصعب بن عمیر اور صلاح الدین مساجد کو ان شہریوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا جنہیں قابض فوج نے بےگھر کردیا ہے۔

قابض فوج کے بلڈوزر کیمپ کے مختلف محلوں بالخصوص الوکالہ اور المدارس میں گھروں اور دکانوں سمیت بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی املاک کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

قابض فوج نے کیمپ کا سخت محاصرہ کیا اور اس کی طرف جانے والے تمام داخلی راستوں پر اپنی گاڑیاں اور سنائپرز تعینات کر دیے، شدید گولہ باری اور وقتاً فوقتاً دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan