غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پیر کی شام اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے طوفان الاحرار معاہدے کی دوسری کھیپ میں رہائی پانے والے قیدیوں کے لیےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں استقبالیہ کا انعقاد کیا۔
حماس کی طرف جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین س کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت، اسلامی جہاد تحریک، پاپولر فرنٹ، متعدد فلسطینی دھڑوں کی قیادت نے فلسطین سے باہر جلاوطن کیے گئے قیدیوں کے اہل خانہ نے استقبالیہ میں شرکت کی۔
حماس نے کہا کہ جماعت کی قیادت کا ایک وفد سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچا ہے جہاں وہ مصری قیادت سے ملاقات کرے گا اور جنگ بندی کے تین مرحلوں میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کرے گا۔
حماس نے کہا کہ رہا کیے گئے قیدی قابض دشمن کی جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ انہوں نے بیس سال سے زیادہ صیہونی قبضے کی جیلوں میں گزارے۔
حماس نے توجہ دلائی کہ آزاد کیے گئے قیدیوں نے فلسطینی عوام اور مزاحمت بالخصوص غزہ کی پٹی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو صیہونی جنگی مشین کے ہاتھوں 471 دنوں تک نسل کشی کی جنگ کا نشانہ بنے۔