Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی جنگی قیدی اربیل یہود کا ویڈیو پپغام جاری کردیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے پیر کی شام ایک ویڈیو ریکارڈنگ نشر کی، جس میں اسرائیلی قیدی اربیل یہود کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔

ویڈیو کلپ میں قیدی اربیل یہود نے کہا کہ وہ القدس بریگیڈز کی قیدی ہے اور اس کی صحت اچھی ہے۔ وہ اس سے قبل 2013 اور 2015 کے درمیان قابض فوج میں خدمات انجام دے چکی ہے۔

یہود نے قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں قید تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں۔

گذشتہ دو دنوں کے دوران قابض حکومت نے قیدی اربیل یہود کے حوالے سے ایک بحران کھڑا کر دیا ہے، کیونکہ بینجمن نیتن یاہو نے حماس پر الزام لگایا کہ “معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کیا گیا”۔

حالیہ دنوں میں اسرائیلی اخبارات نے توقع ظاہر کی تھی کہ رہائی پانے والوں میں اربیل یہود بھی شامل ہوں گے۔

اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا کہ “اسرائیل ثالثوں کی مداخلت کے بعد اس سے پیچھے ہٹنے سے پہلے حماس کی زیر حراست اربیل یہود کی رہائی تک شمالی غزہ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت نہیں دے گا”۔

حماس کے ایک سرکردہ ذریعے نے کہا کہ”ثالثوں کوبتایا کہ اربیل یہود زندہ ہے اور اسے اگلے ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا”۔

ہفتے کے روز حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی دوسری کھیپ کے تحت غزہ شہر کے وسط میں چار اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan