غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض صہیونی فوج نے زیتون کے مشرق میں بے گھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی کے دوران ڈرون سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی کواڈ کاپٹر نے شہریوں پر بم گرائے جس سے ان کے گھر تباہ ہو گئے۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 شہداء کی لاشیں پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائی گیئں ، جن میں 9 شہداء کو ملبے سے نکالا گیا۔ اس کے علاوہ دو نئے شہری غزہ کی پٹٰی میں شہید ہوگئے۔
وزارت صحت نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی رپورٹ میں مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہداء کی کل تعداد 47,317 ہوچکی ہے جب کہ 111,494 زخمی ہوئے ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ملبے اور سڑکوں کے نیچے سے شہداء کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔