طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے نے بتایا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں نور شمس کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں اس کے دو کارکن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج کے طیارے کی فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی جب کہ ایک شہری شہید اور ایک زخمی کو جائے وقوعہ سے منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دونوں کی شناخت طولکرم کیمپ میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر “ایھاب ابو عطیوہ” اور اس کے ساتھی “رمیز ضمیری” کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسری طرف سرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے فوج اور شین بیت کی مشترکہ کارروائی میں طولکرم میں فضائیہ کے طیارے نے فلسطینی مزاحمت کاروں پر حملہ کیا۔