Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا مصر اور اردن کی طرف سے جبری نقل مکانی سے متعلق موقف کا خیر مقدم

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عرب جمہوریہ مصر اور ہاشمی سلطنت اردن کے “حقیقی موقف” کو سراہا جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کی نقل مکانی یا کسی بھی بہانے یا جواز کے تحت ان کی سرزمین سے ان کی منتقلی یا اکھاڑ پھینکنے کی حوصلہ افزائی کو مسترد کردیا ہے۔

حماس نےایک پریس بیان میں کہا کہ “ہمارے فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر قائم رہنے اور ان کی نقل مکانی اور جلاوطنی کو مسترد کرنا مصر اور اردن کی طرف سے قابل تحسین اقدام ہے۔ حماس نےعرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو کسی بھی شکل ، بہانے یا جواز کے تحت بےگھر یا جلا وطن کرنے کو قطعی طور پر مسترد کردیں اور ان کے مکمل قومی حقوق کی حمایت کریں”۔

خیال رہے کہ مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی سرزمین سے اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرنے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کے “حل” میں تاخیر، قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے غصب شدہ حقوق کی واپسی “خطے میں عدم استحکام کی بنیاد ہے۔”

قاہرہ نے اپنی سرزمین پر فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور اپنی سرزمین اور وطن میں ان کے جائز حقوق اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کی پاسداری کے لیے مصر کی مسلسل حمایت کا ذکر کیا۔

قبل ازیں اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے زور دے کر کہا کہ “اردن کا موقف ہے کہ دو ریاستی حل ہی امن کے حصول کا راستہ ہے اور نقل مکانی کو مسترد کرنا طے شدہ اور ناقابل تغیر پالیسی ہے”۔

انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ “مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینیوں کا حل ہے۔ اردن اردن کے لیے ہے اور فلسطین فلسطینیوں کے لیے ہے۔ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور ہم امن کی کوششوں کی حمایت کریں گے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور پٹی میں امداد پہنچانے پر بات چیت کی۔

قبل ازیں ٹرمپ نے غزہ کو “صاف” کرنے کے منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ “مصر اور اردن سے فلسطینیوں کو اس پٹی کے باشندوں کو اپنے ہاں وصول کرنا چاہتے ہیں”۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی اس پر بات کریں گے۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں سوار نامہ نگاروں سے کہا کہ میں چاہوں گا کہ مصر اور اردن لوگوں کو اپنے ہاں بسائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan