Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورو میڈ کی جنین پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ، عباس ملیشیا کی کارروائیوں کی مذمت کی

جنین   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ جنین میں فوجی آپریشن اور سکیورٹی مہمات فلسطینیوں اور ان کی مقبوضہ سرزمین کے خلاف بڑے پیمانے پر اسرائیلی جارحیت کی توسیع اور ایک نئی نسل کشی کے منظر نامے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آبزرویٹری نے جمعہ کو ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحانہ روش پر عالمی برادری کی خاموشی سے قابض فوج کو اپنا فوجی حملہ جاری رکھنے اور مغربی کنارے کے نئے علاقوں کو شامل کرنے کے لیے اپنے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کلین چٹ ملتی ہے۔ یورو میڈ نے جنین کو دوسرا غزہ بنانے کے لیے قابض فوج کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کو دہرانے کے خلاف انتباہ کیاجہاں نسل کشی کی جنگ میں 70 فیصد سے زائد عمارتوں کی تباہی کے علاوہ تقریباً 158 ہزار فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے .

آبزرویٹری نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کا حملہ گذشتہ منگل 21 جنوری کی سہ پہر جنین کیمپ میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کی دراندازی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد بڑی تعداد میں فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کے حملے اور ڈرون طیاروں کی پروازیں شروع ہوئیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی دراندازی کے ساتھ ساتھ عباس ملیشیا جس نے جنین کیمپ کا 48 دنوں سے محاصرہ کر رکھا تھا اسرائیلی فوج کے لیے راستہ کھلا چھوڑتے ہوئے پسپا ہوگئیں۔ یہ پسپائی اسرائیلی فوج کو جنین شہر اور اس کے کیمپ پر چڑھائی میں مدد اور سہولت فراہم کرنا تھا۔

آبزرویٹری نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے کئی فضائی حملے شروع کیے اور کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرائے، اس کے علاوہ کیمپ سے نکلنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوئے۔

آپریشن کے اگلے ہی روز قابض فوج نے جنین کے مغرب میں واقع برقین قصبے میں ایک مکان کا محاصرہ کرنے کے بعد دو فلسطینیوں کو جو فلسطینی مسلح دھڑوں کے ارکان تھے، کو ماورائے عدالت قتل کیا۔

قابض فوج نے مکینوں کو غیر قانونی طور پر انخلاء کے احکامات بھی جاری کیے اور انہیں “کواڈ کاپٹر” طیاروں کی رہنمائی میں مخصوص راستوں پر چلتے ہوئے جنین کیمپ میں دھاوا بولنے والے محلوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا، جہاں انہوں نے گروپوں میں ان کی تلاشی لی اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے کچھ کو کیمپ سے نکلنے سے پہلے تشدد اور پوچھ گچھ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

حملے کے دوران قابض فوج نے جان بوجھ کر شہریوں کے گھروں کو نذر آتش کیا اور کیمپ میں موجود انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا، جب کہ چھاپوں، گھروں کی تلاشی اور شہریوں کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کی۔

خیال رہے کہ جنین شہر پر اسرائیلی جارحیت گذشتہ پانچ روز سے جاری ہے جس میں اب تک ایک درجن سے زائد شہری شہید اور ایک سوکے قریب زخمی ہوچکےہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan