مغربی کنارا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی جس میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
فلسطینی اسیران کے ترجمان آفس نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں گرفتاری مہم شروع کی جس میں القدس سے 10 اور طولکرم اور جنین میں 2 افراد شامل ہیں۔
القدس سے گرفتار کیے گئے فلسطینوں کی شناخت محمد غازي سلامة،مؤمن سلامة ، يوسف حلوہ ،محمد زكريا شيحہ،محمد قدري شيحۃ اور جابر أيمن جابر حمدان کے نام سے کی گئی ہے۔