Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا امریکہ سے جنوبی لبنان سے فوج کے انخلاء کو ملتوی کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت القدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے فوج کے انخلاء کی تاریخ کو 26 جنوری کو مقررہ تاریخ سے چند روز قبل مزید ایک ماہ کے لیے ملتوی کرے۔

یہ درخواست خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، کیونکہ جنوبی لبنان نے حالیہ دنوں میں اسرائیلی تشدد کی ایک لہر دیکھی ہے، جس کی نمائندگی عیتا الشعب اور حولہ جیسے دیہات پر بمباری سے کی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی چینل 13 نے قابض فوج کے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ زیادہ تر فیلڈ آپریشنز “مکمل ہونے کے قریب ہیں” اور وہ سیاسی سطح کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

دریں اثنا اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ سلامتی کابینہ نے جمعرات کو ایک اجلاس منعقد کیاجس میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں طے شدہ 60 دن کی مدت کے خاتمے کے بعد جنوبی لبنان میں قابض افواج کا کچھ حصہ رکھنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے کہا کہ اسرائیل نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ انخلاء کو “سکیورٹی سرگرمیاں مکمل کرنے” کے لیے اضافی 30 دن کے لیے ملتوی کر دے، حالیہ ہفتوں میں انخلا کو شیڈول کے مطابق نافذ کرنے کے لیے شدید امریکی دباؤ کے باوجود اسرائیل کی طرف سے یہ درخواست سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینئر اسرائیلی سیکورٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ “وقت مقدس نہیں ہے، یہاں تک کہ لبنانی فوج کی دریائے لیطانی کے جنوب میں تعیناتی کی رفتار پر بھی تنقید کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan