Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے دو فلسطینی شہید

رفح  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں تل السلطان محلے پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں دوحقیقی بھائی شہید ہوگئے۔ شہید ہونےوالوں میں ایک بچہ شامل ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو بھائی 20 سالہ احمد مفید دوحان اور دس سالہ بچہ مہند مفید دوحان اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری میں شہید ہو گئے جس نے رفح شہر کے مغرب میں سقا موڑ کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ .

دو روز کے دوران قابض فوج کی جانب سے تل السلطان محلے اور رفح میں شابورہ کیمپ کی جانب فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوج فلسطین اور مصر کی سرحد پر تعینات ہےاور وہ وقتاً فوقتاً ان شہریوں پر فائرنگ اور شیلنگ کرتی ہے۔

دوسری طرف وزارت صحت نے بتایا کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 122 شہداء کی لاشیں پہنچائی گئیں۔جن میں سے 120 شہداء کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا جب کہ 306 زخمیوں کو لایا گیا۔

اس نے تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 47,283 اور زخمیوں کی 111,472 ہو چکی ہے۔

اس نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan