Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصاراللہ نے حماس کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد اسرائیلی بحری جہاز کے عملے کو رہا کردیا

صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصارا اللہ فورسز نے ایک سال قبل قبضے میں لیے گئے اسرائیلی بحری جہاز ’گلیکسی لیڈر‘ کے عملے کو رہا کر دیا ہے۔ انصاراللہ کا کہنا ہے کہ گلیکسی لیڈر کے عملے کی رہائی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثیوں نے جہاز کے عملے کو کرنے کرنے کےبعد اسے سلطنت عمان کے حوالے کر دیا۔

حوثیوں نے 19 نومبر 2023 کو بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی کارگو جہاز کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا تھا۔

ان کے جنگی میڈیا نے اس دن ایسے مناظر نشر کیے جن میں فوجی دستوں کو جہاز کے عرشے پر ہیلی کاپٹر سے اترتے دکھایا گیا ۔ اس کے بعد حوثی کمانڈوز نے جہاز کے کمانڈ روم پر دھاوا بول دیا اور عملے کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس کے بعد جہاز کو یمنی ساحل پر لے جایا گیا اور امریکی بحریہ نے کہا کہ یہ کارروائی حدیدہ کی بندرگاہ کے مغرب میں 50 میل کے فاصلے پر کی گئی۔

اس وقت امریکی غیر سرکاری کمپنی میکسار نے ایک سیٹلائٹ تصویر شائع کی تھی جس میں حوثی بحری جنگی جہاز اور کارگو جہاز گلیکسی لیڈر کے قریب ایک بحری کشتی کی موجودگی کو ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ کشتی اس جہاز کی حفاظت اور نگرانی پر مامور تھے۔

قابل ذکر ہے کہ حوثی مزاحمت کاروں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ارب پتی ابراہم اونگار کی ملکیت والے جاپانی مال بردار جہاز “گیلیکسی لیڈر” کو قبضے میں لے لیا تھا اور اسے فلسطین کی حمایت میں الحدیدہ گورنری کے ساحل پر لے گئے تھے۔

نومبر 2023ء سے حوثیوں نے یمن میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے شروع کیے ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے یکجہتی کے طور پر اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan