Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کے ” فریڈم فلوٹیلا2 ” میں 50 بحری جہازوں کی شمولیت کی تیاریاں

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-2

غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم تنظیم” فلسطین فریڈم” کے چیئرمین یاسر قشلق نے کہا ہے محصورین غزہ کی مدد کو آنے والے نئے امدادی بحری بیڑے” آزادی 2″ میں کم ازکم 50 بحری جہازوں کی شمولیت کی تیاریاں کی جارہی ہیں. ان میں سے کئی جہاز آئندہ چند روز میں تیار کرلیے جائیں گے۔ بیروت میں جمعرات کی صبح اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امدادی قافلے میں شامل صحافیوں کی تنظیم ” صحافیوں بلا حدود” کا امدادی جہاز آئندہ ہفتے سمندر میں سفر شروع کردے گا جو مختلف عالمی بندر گاہوں سےامدادی سامان جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کے عالمی نمائندوں کو غزہ لائے گا۔ قشلق نے عرب ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے ترکی اور شام کی اسرائیل بارے پالیسیوں اور موجودہ کردار کو سراہتے ہوئے تمام اسلامی اور عرب ممالک کے لیے عملی نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے الجزائر، قطر اور کویت سمیت امدادی بحری بیڑہ ” آزادی 1″ میں اپنا حصہ ڈالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ آزادی بیڑہ2 میں بھی تمام اسلامی اور یورپی ممالک اپنا بھر پور حصہ ڈالیں گے اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan