Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کی سہولت کار بن کر قتل عام کے جرم میں شریک ہے:حماس

مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت فورسزکے ہاتھوں فلسطینیوں کا خون بہائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف عباس ملیشیا کے تازہ ترین جرائم میں تازہ جرم وہ تازہ ترین واقعہ ہے جس میں جنین کیمپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد شادی الصباغ کو گولی مار کر زخمی کیا گیا اور اس کے بعد اسے زخمی حالت میں دیگر مزاحمت کاروں کے ساتھ الرزی ہسپتال سے جبری طور پر لاپتا کیا گیا ہے۔

حماس نے بدھ کو ایک اخباری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز جو کچھ کر رہی ہیں وہ ایسا رویہ ہے جو تمام سرخ لکیروں اور قومی اخلاقیات کو پار کرتا ہے۔

بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ ہسپتال کو گھیرے میں لینے، اس کے اندر شوٹنگ کرنے اور قابض اسرائیلی فوج کو مطلوب افراد کا عباس ملیشیا کی طرف سے تعاقب کرنے کا واقعہ فلسطینی قوم کے خلاف سنگین جرم ہے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ جنین پر قابض صہیونی فوج کی جارحیت کے ساتھ عباس ملیشیا کی کارروائیاں سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن کی کوئی گنجائش
اور جواز نہیں۔ عباس ملیشیا فلسطینیوں کی نسل کشی کی مرتکب قابض فوج کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔

حماس نے مغربی کنارے کے دھڑوں اور قومی اور کمیونٹی شخصیات سے مطالبہ کیا کہ وہ اتھارٹی کی سنگین خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ باہر نکلیں۔ قابض فوج کی جارحیت کا مقابلہ کریں اور جنین میں مزاحمتی کارکنوں کی حمایت کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan