Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: جبالیہ میں القسام بریگیڈز کے 5 شہید کمانڈروں کی نماز جنازہ ادا، سیکڑوں افراد کی شرکت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے منگل کی سہ پہر غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ میں اپنے پانچ شہید رہنماؤں کی میتیں دفن کر دیں۔

حماس اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد کے تیسرے دن جنازہ تقریباً 16 ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے بعد ادا کیا گیا۔

تحریک نے پانچ شہداء فرسان خلیفہ، مصطفیٰ قاسم، شادی عبدالربہ، محمود المطعوط اور احمد المطوق جن کا تعلق شمالی غزہ کی پٹی بریگیڈ سے وابستہ جبالیہ البلد بٹالین سے تھا کو سپرد خاک کردیا گیا۔

جنازہ اس وقت ادا کیا گیا جب طبی ٹیمیں 3 ماہ سے زائد جاری رہنے والی شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے دوران شہید ہونے والے درجنوں فلسطینی شہداء کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوئیں۔

جنازے کے دوران القسام بریگیڈز کے درجنوں ارکان، فوجی وردی پہنے اور مشین گنیں اٹھائے قتل و غارت گری کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے غیر معمولی انداز میں کھڑے تھے۔

نماز جنازہ میں جبالیہ کے سینکڑوں فلسطینیوں اور شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔

جنگ کے دوران القسام بریگیڈز نے اپنے ارکان اور قائدین کے درمیان اپنے شہداء کی تعداد کا اعلان کرنے سے گریز کیا ہے۔

امریکی حمایت سے سات اکتوبر 2023ء سے 19 جنوری 2025ء کے درمیان اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی، جس میں 157,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan