Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قطر نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے لیے زمینی پل کا آغاز کر دیا

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قطری حکام نے محصور غزہ کی پٹی میں ایندھن کی فراہمی کو محفوظ بنانے کے لیے ایک زمینی پل کا آغاز کیا ہے، جو پٹی کے باشندوں کی بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

قطری حکام نے ایک زمینی پل کے آپریشن کا اعلان کیا جو دس دنوں میں 1250000 لیٹر یومیہ کی شرح سے مجموعی طور پر 12,500,000 لیٹر ایندھن فراہم کر ےگا۔

ایندھن سے لدے 25 ٹرک کارم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے پہنچے، جس کا مقصد غزہ میں ہسپتالوں، بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں اور بنیادی خدمات کی مدد کرنا تھا۔

یہ فیصلہ قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے “غزہ میں فلسطینی بھائیوں” کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا، جنہیں جدید تاریخ کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔

ریاست قطر نے مذاکرات کی سرپرستی کی جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی دھڑوں اور قابض “اسرائیل” کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا. اس طر ح مسلسل 15 ماہ کی جنگ کے بعد فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ ہوا۔

قطر نے قبل ازیں ستمبر 2024 میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (انروا) کی مدد کے لیے 100 ملین ڈالر کے اضافی وعدے کا اعلان کیا تھا.

قطر انروا کی مسلسل حمایت کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے، کیونکہ قطر 2018 میں ایجنسی کے ساتھ کثیر سالہ معاہدے پر دستخط کرنے والا پہلا عرب ملک تھا۔

قطر نے گزشتہ برسوں میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب کو دور کیا جا سکے۔

قطری زمینی پل اس امدادی پیکج کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے جس کے تحت دوحہ غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan