Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ : اسرائیلی فائرنگ سے شہری اور ایک بچہ شہید،رفح میں بم پھٹنے سے ایک شہری جاں بحق

رفح  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر کے وسط میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری اور ایک بچہ شہید ہو گئے۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ نادر عجلان اور زکریا حامد بربخ کو قابض اسرائیلی فوج نے رفح کے مرکز میں العودہ گول چکر کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا۔

علاوہ ازیں رفح شہر کے مشرق میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے گرائےگئے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں شہری محمود معمر شہید ہو گئے۔

قبل ازیں وزارت صحت نے غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 122 شہداء کی آمد کا اعلان کیا جب کہ 341 زخمی ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہداءکی تعداد 47,035 ہو گئی ہے اور 111,091 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan