Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے سکھایا کہ کس طرح دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہنا ہے:ایران

تہران  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران نے پیر کے روز اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور جنگ بندی فلسطینی مزاحمت کی فتح ہے۔ایران نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ “اسرائیل کی بدنامی” ہے۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ فلسطینی عوام طاقت اور وقار کے ساتھ صیہونی وجود کے خلاف کھڑے ہوئے اور یہ عظیم کارنامہ انجام دیا۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران مزید کہا کہ قابض فوج اور اس کے حامیوں کی جانب سے چھوٹے غزہ میں خواتین اور بچوں کے خلاف قتل عام “دہشت گردی کا نمونہ” ہے۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں حماس نے “دوسرے ممالک کو سکھایا کہ کس طرح دہشت گردی کے خلاف ڈٹ جانا ہے۔”

اس کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کے لیے نقصان دہ اور رسوائی ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے ان کے دعووں کے جھوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مزاحمت اور یکجہتی کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اسرائیل کو اس معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور کیا۔

ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے بھی کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی “صیہونیوں کی مشکلات کا آغاز” ہے۔ یہ معاہدہ نقصانات کے نتیجے میں اسرائیل پر مسلط کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan