Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی صہیونی عقوبت خانوں سےرہائی پانے والے فلسطینیوں کو مبارک باد

مغربی کنارہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی جیلوں سے ’طوفان الاقصیٰ ڈیل‘ کے تحت رہائی پانے والے مردو خواتین، پوری قوم اور زندہ ضمیر انسانوں کو فلسطینی قیدیوں کی پہلی کھیپ کی رہائی پر مبارک باد پیشکی ہے۔

حماس نے پیر کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ قیدیوں کے استقبال کے دوران فتح کے نشان کو بلند کرنے والے ہمارے لوگوں کی خوشی کے مناظر ایک بار پھر مزاحمت کی عوامی حمایت کی تصدیق کرتے ہیں اور ان کے ضمیر میں اس کی مضبوط پوزیشن کو اجاگر کرتے ہیں۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے لوگوں کا بہت بڑا ہجوم جو قابض دشمن کے جابرانہ اقدامات کے باوجود آزاد کیے گئے قیدیوں کو حاصل کرنے کے لیے باہر نکلا، وہ قابض ریاست ے کے خلاف اعلانِ بغاوت، ان کی آزادی، مقدسات اور سرزمین کی آزادی کے ساتھ وابستگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی تین خواتین قیدیوں کی جو تصویریں حوالے کی گئی ہیں ان میں وہ مکمل جسمانی اور نفسیاتی صحت کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ہمارے مرد اور خواتین قیدیوں کی حالت دکھاتی ہے کہ وہ حراست کے دوران بدترین عقوبت خانوں میں اذیت ناک تکالیف میں رہے۔ انہیں کھانے پینے اوربیماری کے علاج سےمحروم رکھا گیا۔ یہ فرق مزاحمت کی اقدار اور اخلاقی برتری دشمن کی فسطائیت اور درندگی میں بڑے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ ہم ان تاریخی لمحات میں غزہ میں اپنے عظیم لوگوں کی قربانیوں اور اپنی فاتحانہ مزاحمت کی تعظیم اور قدر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مزاحمت اور غزہ کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ صہیونی دشمن کی جیلوں میں قید اپنے قیدیوں، مرد اور خواتین کو فراموش نہیں کرے گی۔

حماس نے اپنی سرزمین اور اپنے مقدس مقامات کو آزاد کرنے اور قابض فاشسٹ دشمن کو شکست دینے کے راستے پر مکمل آزادی کے لیے اپنے قیدیوں سے وفاداری کے عہد کی تجدید کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan