Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا نے سلامتی کونسل کو اپنا آلہ کار بنا لیا: رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-political-bureau-member-of-hamas-movement61

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے سفارتی کوششوں کے باوجود ترکی اور برازیل کے ایران کے ساتھ پرامن جوہری پروگرام پر سلامتی کونسل کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کی منظوری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز دمشق میں عزت رشق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران کے کئی عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدات کو نظرانداز کرنا مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل سے راہ فرار اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل اور ترکی کے ایران کے ساتھ جوہری تعاون کے منصوبے پر پوری دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئٓی تھی جبکہ امریکا اور اسرائیل اس پرسخت برھم ہوئے۔ عزت رشق نے کہا کہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے سےسلامتی کونسل کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا اب بھی بچگانہ پن، غیر متوازن اور عالمی حقائق سے بہت دور ہے۔ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف قرارداد کی منظوری خود عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی سطح پر کسی بھی ملک کو پرامن جوہری توانائی کے حصول کا نہ صرف حق ہے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ عزت رشق نے کہا کہ امریکا نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کو اپنی آلہ کار بنا دیا ہے۔ امریکا اگر واقعی دنیا کو پرامن بنانا چاہتا ہے تو اسے ایران کے بجائے صہیونی ریاست پر کڑی پابندیاں عائد کرے تاکہ وہ دوبارہ عالمی برداردی کی طرف سے غزہ کی مدد کو آنے والے کسی امن مشن پر جارحیت کا مرتکب نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری ایران ،عراق، فلسطین، افغانستان اور اسلامی اور عرب ممالک کے حوالے سے دوہرے معیار کا شکار ہے۔ مغرب اور امریکا کی موجودہ پالیسیاں دنیا کے مسائل کے حل کے بجائے عالم اسلام کے مسائل میں اضافےکا باعث ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan