Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

میڈیا کوریج کے لیے عباس ملشیا کی اجازت لازمی قرار دی گئی

palestine_foundation_pakistan_fatah

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہےکہ مغربی کنارے میں متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز نے کسی بھی واقعے یا پروگروام کی میڈیا کوریج سے قبل سیکیورٹی حکام کی اجازت کو لازمی قرار دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع ابلاغ نے عباس ملیشیا کے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے پر نیا وار قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل عمل قرار دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں آزادی صحافت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ذرائع ابلاغ پر قدغنیں لگانے کے اقدامات میں ایک نئے اقدام کا اضافہ کیا گیا ہے. اس سلسلے میں فتح اتھارٹی کی جانب سے فلسطین میں ملکی اور غیر ملکی نیوز چینلز، ریڈیو اسٹیشنز، الیکٹرانک اور پرمنٹ میڈیا کو سیکیورٹی حکام سے پیشگی اجازت کے حصول کا پابند کر دیا گیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق مغربی کنارے کے تمام شہروں میں ہوگا اور عباس ملیشیا کی اجازت کے بغیر کسی واقعے کی تصویری کوریج پر بھی پابندی ہوگی ، تصاویر یا فوٹیج کے حصول اور اس کی نشرو اشاعت کے لیے عباس ملیشیا کی اجازت لازمی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے تمام اداروں کے مرکزی اور ذیلی دفاترکو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنین میں قائم “فرح” ٹیلی ویژن اور بعض دیگر نشریاتی اداروں نے عباس ملیشیا کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی سیاسی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کی جانب سے فتح کی حکومت کی طرف سے نئی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan