Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قطری وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات بتا دیں

دوحہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دو روز قبل غزہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کچھ تفصیلات کا انکشاف کیا، جس پر کل اتوار عمل درآمد متوقع ہے۔

قطری وزیر اعظم نے کہا کہ مذاکرات کے آخری ایام فیصلہ کن تھے اور اس نے بڑا فرق پیدا کیا۔ دونوں امریکی انتظامیہ (سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ) کا مشترکہ کام معاہدے تک پہنچنے میں فیصلہ کن تھا۔

جمعے کی شام الجزیرہ کو دیے گئے بیانات میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہو گا اور یہ سانحہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے غزہ کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے میکانزم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قطری عہدیدار نے مزید کہا کہ “ہم پہلے مرحلے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسرے مرحلے کے حتمی ہونے کے لیے ہم سلامتی کونسل کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایک پابند قرارداد جاری کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔”

انہوں نے انکشاف کیا کہ بلیک میلنگ کو روکنے کے لیے امداد لانے کے طریقہ کار کے حوالے سے ایک انسانی پروٹوکول طے پا گیا ہے۔ ثالث کے طور پر قطر کا موقف “واضح ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا انتظام فلسطینیوں کا معاملہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہمارا اور تمام عرب ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ تقسیم کو ختم کرنے کے لیے فلسطینی مفاہمت کی حمایت کریں۔

قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے ملک پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “قطر کے ناقدین نے جنگ کو روکنے کے لیے شور مچانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ہمارے کردار کے خلاف بلیک میلنگ اور سستی شہرت کے حصول کی کوشش کی گئی۔

الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے شام میں حالیہ پیش رفت پر اپنے ملک کے موقف کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ قطر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے پہلے دن سے ہی پابندیاں ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے.

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک “شام میں بفر زون میں گھسنے کے اسرائیل کے لاپرواہ اقدام” کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے شام کی نئی انتظامیہ کے رہ نما احمد الشرع سے بات کی اور اسرائیل کے انخلاء کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan