Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی جزوی ناکہ بندی کا خاتمہ قبول نہیں کریں گے:ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismail-haniyeh-palestinian-prime-minister5

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو فوری اور مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے. جزوی اور مرحلہ وار ناکہ بندی کا خاتمہ قبول نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی کا مکمل طور پرخاتمہ ہی مسئلے کا حل ہے۔ تاکہ فلسطینی عوام کی عزت وقار کو بحال کیا جاسکے۔ بدھ کے روز مصری اراکین پارلیمنٹ کے وفد سےملاقات کے دوران اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ “بعض حلقے غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کے بجائے اسے آئینی حیثیت دینے کی کوشش کر رہے ہیں. غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو قانونی حثیت دینے کی کوششیں فلسطینی عوام کی شہ رگ دبانے اور گلہ گھونٹنے کے مترادف ہیں. یہ تمام کوششیں اس بیرونی ایجنڈے کے تحت ہو رہی ہیں جسے فلسطینی عوام مسلسل مسترد کرچکے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کی غرض سے آنے والے امدادی قافلے پراسرائیلی حملے کے بعد صہیونی ریاست کے مظالم پرخاموش رہنے اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ اسماعیل ھنیہ نےمطالبہ کیا ہے امدادی کارکنوں پر اسرائیلی جارحیت کے بعد صہیونی قیادت کا میڈیا ٹرائل کیا جائے اور ہر سطح پرصہیونی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کا کئی حوالوں سے محاصرہ کیا گیا ہے، درآمد و برآمدات پر پابندی لگا کر شہر کی معاشی ناکہ بندی کی گئی ہے ، غزہ حکومت کو پوری دنیا سے تنہا کرکے سیاسی ناکہ بندی اور تمام رہداریوں کو بند کرکے شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا کر انسانی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کہ معاشی ناکہ بندی کے باعث شہر کے پانچ ہزار خاندان نہایت کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ قومی اتحاد سے متعلق اسماعیل ھنیہ نےکہا کہ فلسطینی حکومت مسلمہ اصولوں پر تمام سیاسی اور مذہبی و عسکری تنظیموں سے اتحاد کی خواہش مند ہے اور غزہ میں حکومت میں شمولیت کے لیے بھی تمام جماعتوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ اس موقع پرمصری پارلیمانی وفد کے سربراہ احمد البلتاجی نے کہا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے امدادی قافلوں کی مسلسل غزہ آمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر سے نیا امدادی قافلہ آئندہ جمعہ کو قاہرہ سے روانہ ہوگا، جس میں شرکت کے لیے ہزاروں مصری شہریوں کو دعوت دی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan