غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ شام غزہ شہر کے مغرب میں ایک رہائشی علاقے کو قابض فوج کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس میں 20 سے زائد فلسطینی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق عبد العال چوراہے کے قریب اللوش، الکحلوت، صیام الشیخ علی اور ابو جلیلہ کے خاندانوں کو نشانہ بناتے ہوئے قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 18 شہری شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں کی شناخت ہشام حماد اور ان کی اہلیہ سالم المقاید البان اور ان کے اہل خانہ طارق حماد اور امیر ابو جلیلہ کے نام سے ہوئی ہے۔
جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے غزہ شہر کو نشانہ بنانے والے الگ الگ اسرائیلی حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جو اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود شہریوں پر مسلسل حملوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے فلسطینی مزاحمتی دھڑوں اور “اسرائیل” کے درمیان 15 ماہ کی جنگ کے بعد جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے جس میں کئی خلاف ورزیوں اور قتل عام کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ مسلسل 467ویں روز بھی جاری ہے جب کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے پٹی کے مختلف حصوں میں شہریوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔