غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی چینل 13 کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ غزہ کے ہر کونے میں مکمل طاقت کے ساتھ کارروائی کی جائے، یہاں تک کہ اتوار کو جنگ بندی کا آغاز ہو۔
یہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ ہم ایک ایسے دشمن کے خلاف برسرپیکار ہیں جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی اقدار کی بھی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ غزہ کے نہتے عوام پر جاری بمباری اس کی بزدلی اور کم ظرفی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بچوں، خواتین، اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا، اسرائیلی جارحیت کی اصل حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔