Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بزدل صہیونی فوج کا جنین کیمپ میں فلسطینیوں کا نیا قتل عام،5 شہری شہید، درجنوں زخمی

جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  منگل کو شمالی مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر بزدل صہیونی فوج کے فضائی حملے میں 5 شہری شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے جنین کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 5 شہداء کے جس خاکی جنین کے سرکاری ہسپتال پہنچائےجانے کا اعلان کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے جنین کیمپ پر کم از کم تین میزائلوں سے بمباری کی جس نتیجے میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ہلال احمر نے ایک ابتدائی بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے جنین کیمپ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ایک شہید اور دو زخمیوں کو منتقل کیا ہے۔

دوسری طرف قابض فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ فوج اور شین بیت کے مشترکہ آپریشن کے دوران اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے نے کچھ دیر قبل جنین کے علاقے میں حملہ کیا ہے۔

جنین کیمپ میں یہ قتل عام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کی نام نہہاد ملیشیا بھی جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پر چڑھائی کیے ہوئے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan