Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں مزاحمت کاروں کے زیر حراست 94 قیدیوں 34 مرچکے ہیں: اسرائیلی اہلکار

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکومت نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصی آپریشن میں پکڑے گئے 251 قیدیوں میں سے 34 لاشوں سمیت 94 قیدیوں کو ابھی تک قید میں رکھا ہوا ہے۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ “اسرائیل کا ماننا ہے کہ” معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے 33 قیدیوں میں سے زیادہ تر زندہ ہیں، لیکن یہ بھی امکان ہے کہ رہا ہونے والوں میں مردہ قیدیوں کی لاشیں بھی شامل ہوں۔

سینئر اسرائیلی اہلکار نے امریکی نیٹ ورک “سی این این” کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا پہلا مرحلہ 42 دنوں کے لیے ابتدائی جنگ بندی کے دوران ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ”دونوں فریق ایک معاہدے تک پہنچنے کے راستے پر ہیں، اور اسرائیل معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد فوری طور پر اس پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔”

نیٹ ورک نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ حماس متوقع جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی، جو کہ “مہینوں میں پہلی مثبت علامت ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ “

توقع ہے کہ 33 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا پہلا مرحلہ ہو گا۔دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کا مقصد جنگ کو ختم کرنا ہے، معاہدے پر عمل درآمد کے سولہویں دن شروع ہو جائے گا۔

محتاط امید ہے کہ غزہ کی پٹی پر 15 ماہ سے جاری تباہی کی جنگ کو روکنے کے لیے جلد ہی ایک معاہدے کا اعلان کیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 155,000 سے زیادہ شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں- اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan