Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید50 معصوم فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کے بعد غزہ شہر میں شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف ایک نیا قتل عام کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں الغفری چوراہے کے قریب ابو قنیص خاندان کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید، 30 زخمی اور متعدد لاپتہ ہوئے۔

طبی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض فوج کے حملوں میں آج صبح سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر پر اپنی بمباری تیز کردی، جنگ بندی کا معاہدہ جلد طے پانے کے امکانات کے بعد شہر میں صبح کے اوقات سے ہی سب سے زیادہ پرتشدد حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ مسلسل 465ویں روز بھی جاری ہے جب کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے پٹی کے مختلف حصوں میں شہریوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan