غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید دو قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد شہید اور 71 زخمی ہوئے جنہیں اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
وزارت نے پیر کے روز اپنے بیان میں تصدیق کی کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید والوں کی تعداد 46,584 ہوگئی ہے جب کہ 109,731 زخمی ہو ئے ہیں۔
انہوں نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔