Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی قیدی کے والد کا نیتن یاھو پرجنگی جرائم کا الزام ، عالمی عدالت جانے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں قابض فوج کے ایک جنگی قیدی  کے والد نے قابض صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کا  اعلان کیا ہے۔

فوجی کے والد نمرود کوہن نے کہا کہ وہ دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ نیتن یاہو نے نہ صرف غزہ میں جنگی جرائم کیے بلکہ اسرائیل کے اندر وہ جنگی جرائم کا  مرتکب ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ “جنگ کے جاری رہنے کی وجہ سے اور نیتن یاہو کے اپنے مقدمے سے متعلق ذاتی مقاصد کی وجہ سے فوجی مارے جا رہے ہیں۔ اس لیے وہ اسرائیل کے اندر نسل کشی اور جنگی جرائم کے لیے ذمہ دار ہیں”۔

قابض فوج کے ریڈیو نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ حکومت نیتن یاہو اور سابق فوجی وزیر یوآو گیلانٹ کے وارنٹ گرفتاری سے نمٹنے کے طریقہ کار کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک وزارتی ٹیم تشکیل دے رہی ہے۔

ریڈیو نے اشارہ کیا کہ وزارتی ٹیم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے احکامات کے اثرات کو کم کرنے کے ممکنہ طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

ریڈیو نے انکشاف کیا کہ ٹیم نے ممالک پر دباؤ ڈالنے کی سفارش کی کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اور روم کے قانون سے دستبردار ہو جائیں۔ کیونکہ اسرائیلی فوج پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلوں کے ممکنہ اثرات کا خدشہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan