Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جبالیہ میں مزاحمت کے ساتھ جھڑپوں میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ میں ایک عمارت میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 8 فوجی زخمی ہوگئے – جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ آٹھ زخمی فوجیوں کا تعلق گیواتی بریگیڈ سے تھا اور اسرائیلی قابض فوج نے واقعے کو خفیہ رکھا۔

ہفتے کے روز قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران بیت حانون میں انتہائی بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں نہال بریگیڈ کے 4 فوجیوں کی ہلاکت اور ایک افسر اور ایک فوجی کے شدید زخمی ہونے کا اعتراف کیا۔ جبکہ آبادکاروں کے پلیٹ فارم نے بتایا کہ ہفتے کے روز 7 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 30 ​​کے قریب زخمی ہوئے جن میں سے 11 شدید زخمی ہوئے۔

عبرانی اخؒبار ’معاریو‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے بھاری نقصانات کے بعد بیت حانون میں لڑائی کے طریقے تبدیل کیے، کیونکہ اس واقعے میں جس میں نہال بریگیڈ کے 4 فوجی ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے نے غزہ ڈویژن کو ایک کارروائی کرنے پر مجبور کیا۔ اس کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے اپنی نقل وحرکت کوتبدیل کیا۔

چینل 13 اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک 50 اسرائیلی فوجی مارے گئے جن میں 11 بیت حنون بھی شامل ہیں۔

سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران قابض فوج نے 835 افسران اور فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ جنگ کے نتیجے میں ہزاروں زخمی ہوئےاور جسمانی اور نفسیاتی طور پر معذور ہو گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan