Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نصیرات کیمپ پر کوریج کے دوران الغد چینل کے فوٹو جرنلسٹ شہید

نصیرات (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک سینیر صحافی کو گولیاں مار کر شہید کردیا

طبی ذرائع نے جمعہ کو اعلان کیا کہ صحافی سعید نبھان وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ پر جاری جارحیت کی کوریج کرتے شہید ہوگئے۔

شہید ساتھی سعید نبھان، الغد سیٹلائٹ چینل کے لیے فوٹو جرنلسٹ اور فوٹوگرافر کے طور پرخدمات انجام دے رہے تھے۔

فلسطینی میڈیا فورم نے الغد چینل کے فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کرنے والے صحافی سعید ابو نبھان کو غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں غدار اسرائیلیوں کے حملے کے نتیجے میں قتل کرنے کے جرم کی مذمت کی ہے۔

فورم نے فلسطینی میڈیا سنٹر کی طرف سے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ پر جاری صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 203 ہو گئی ہے۔

جرنلسٹ فورم نے سعید ابو نبھان پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی میڈیا کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے فلسطینی صحافیوں کے تحفظ اور انہیں بین الاقوامی قوانین اور انسانی کنونشنز کے مطابق اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کرنے کے قابل بنانے میں بین الاقوامی خاموشی اور نااہلی کی مذمت کی۔

سرکاری میڈیا آفس نے بھی قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے، قتل کرنے اورانہیں جرائم کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے
ہوئے صہیونی دشمن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan