رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے برادر جمہوریہ یمن کے خلاف قابض اسرائیلی وجود اور امریکی اور برطانوی افواج کی جانب سے جاری مربوط جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نےکہا ہے کہ عمران، حدیدہ اور صنعاء گورنریوں میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حماس نے اسے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور یمن کی خودمختاری اور خطے کی سلامتی پر حملہ قرار دیا۔
حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ یمن پر یہ جارحیت غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف جاری ہولناک نسل کشی اور جارحیت جاری ہے جسے امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا کے السبین اسکوائر کے اطراف کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا جب یمنی عوام غزہ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع تھے۔ یہ حملہ برادر یمنی عوام کو دہشت زدہ کرنا اور انہیں اور انہیں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کو روکنے کی کوششوں کو روکنا ہے۔
حماس نے یمن کے آزاد عوام، عزیز یمنی عوام، یمنی مسلح افواج اور انصار اللہ کے بھائیوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
حماس نے عرب ممالک اور عالم اسلام کی حکومتوں، فوجوں،جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی وجود کی دہشت گردی کا مقابلہ کریں اور ہمارے فلسطینی عوام، یمنی عوام اور خطے کے عوام کے خلاف اس کی جارحیت کا مقابلہ کریں۔