Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی ایوان نے اسرائیل کے خلاف کارروائیوں پر آئی سی سی حکام پر پابندیاں لگانے کی منظوری دے دی

واشنگٹن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوان نمائندگان کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انصاف کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں غزہ میں ہونے والے قتل عام کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan