Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سنہ2025 کے پہلے ہفتے میں غزہ کی پٹی میں 74 فلسطینی بچے شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ نے اعلان کیا ہے کہ 2025ء کے پہلے سات دنوں میں غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے کم از کم 74 بچے شہید ہوگئے ہیں۔ ان میں کئی ایسے بچے شامل ہیں جو اسرائیل کی طرف سے نامزد کردہ محفوظ زون پر حملوں میں شہید ہوئے۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایکس پلیٹ فارم پرایک پوسٹ میں کہا کہ 26 دسمبرسے اب تک آٹھ شیر خوار اور نوزائیدہ بچے ہائپوتھرمیا کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں جب کہ غزہ کے دس لاکھ سے زائد بچے عارضی خیموں میں رہتے ہیں جو کم درجہ حرارت برداشت نہیں کر پاتے۔

ہم نے طویل عرصے سے خبردار کیا ہے کہ ناکافی پناہ گاہ، غذائیت اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی کمی، صحت کی سنگین صورتحال اور اب سردیوں کا موسم، غزہ کے تمام بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور بنیادی صحت کی حالتوں میں مبتلا بچے خطرےسے دوچار ہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan