Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ میں مجاھدین کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

تل ابیب  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں 4 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے علاقے میں ایک مشکل سکیورٹی واقعے میں مارا گیا، جب مزاحمت نے پیادہ فوج اور ٹینکوں کی فوج کے خلاف کئی بارودی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے شعارز زیڈک میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ عندیہ دیا ہے کہ قابض فوج آج شام کے بعد اس واقعے کی ہلاکتوں اور تفصیلات کا اعلان کرے گی۔

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں  قابض فوج کو نشانہ بنانے کے لیے ایک حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

القسام بریگیڈز نے بتایا کہ اس نے مرکاوا ٹینک کو “یٰسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔ایک مکان میں قابض فوج کو “105 اینٹی پرسنل” شیل سے نشانہ بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan