Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نیتن یاھو اور باراک کے خلاف دعوی اردن کی عدالت کے سپرد

palestine_foundation_pakistan_ehud-barak-israeli-defense-minister-benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister

اردن کے پراسیکیوٹر جنرل نے حسن العبد الات نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سفینہ حریت پر اسرائیلی قتل عام کے الزام میں صہیونی ریاست کے قائدین کے خلاف دعوی سیکیورٹی کورٹ کے حوالے کرنے کا دعوی کیا ہے۔ عدالت میں دائر کیے گئے دعوی کے مطابق فریڈم فلوٹیلا پر اردن کے رضاکاروں کے اغوا کے ذمہ دار نیتن یاھو اور ایھود باراک ہیں۔ وکیل محمود ابو غنیمہ نے پچھلے ہفتے پراسیکیوٹر جنرل عمان کے سامنے صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع ایھود باراک کے خلاف سرکاری سطح پر درخواست دی تھی۔ جس میں سفینہ حریت پر سوار اردن کے رضاکاروں کے اغوا کا الزام لگایا گیا تھا۔ ابو غنیہ نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 09 کے مطابق حالیہ صہیونی دہشت گردی نے اردن کے پینلٹی کوڈ کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد افراد کی آزادی ضبط کرنے۔ انہیں گرفتار کرنے اور انہیں انسانی امدادی کاموں سے روکنے جیسے اقدامات ایک بڑا جرم تصور ہوتے ہیں۔ ابوغنیمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی ایگریکلچر انجینئرز کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین محمود زیاد ابوغنیمہ بھی سفینہ حریت کے رضاکاروں میں شامل تھے۔ ان پر اور ان کے ساتھیوں پر عالمی دہشت گردانہ کارروائی کی گئی۔ ان کے ساتھ توہین آمیز رویے سے پیش آیا گیا اور پاسپورٹ چھین لیے گئے، ساتھ ہی انہیں لباس، ضروری کاغذات اور موبائل فون اور دیگر سامان سے بھی محروم کر دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan