مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے سابق ڈائریکٹر نتن ایشیل نے غزہ کا محاصرہ کرنے اور فلسطینیوں کو معائنے والے علاقوں میں رہنے یا بھوک سے مرنے پر مجبور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایشیل نے واٹس ایپ ایپلی کیشن کےایک گروپ میں پوسٹ کردہ بیان میں اسرائیلی فوج کو غزہ میں تمام باشندوں کو ہلاک کرنے کے لیے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ اس کا یہ اشتعال انگیز بیان کئی اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹس نے شائع کیا۔ ان میں نجی چینل 12 اور اخبارات “یدیوت احرونوت، معاریو، اور اسرائیل ٹوڈے” شامل ہیں۔
عبرانی میڈیا نے ایشیل کے حوالے سے کہا کہ”جنگ کے جاری رہنے سے فوجیوں کی جانوں اور زخمیوں میں بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ مغویوں کی رہائی کے بغیر اسرائیل کو جنگ میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکتی۔
اس نے کہا کہ لہٰذا، غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھنے کی کوئی منطق نہیں ہے، اس لیے اسے فوری طور پر روکنا چاہیے۔ اس نے مزید کہا چونکہ ہم غزہ کی پٹی کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیےہوئے ہیں۔ اس لیے واحد حل محاصرہ ہے، تاکہ امداد اور خوراک کا سامان نہ لایا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ غزہ کی پٹی کا محاصرہ اور سخت کردیا جائے۔ غزہ میں کسی قسم کی امداد داخل نہ ہونے دی جائے۔ اس طرح کرنے سے غزہ کے باشندے خود بہ خود بھوک سے مرجائیں گے‘۔ اس نے مزید کہا کہ “جو زندہ نہیں رہنا چاہتا اور منظم اور کنٹرول کے ساتھ باہر نہیں نکلتا وہ یا تو اسرائیلی فوجی کی گولی سے مر جائے گا یا بھوک سے مر جائے گا۔ دنیا کی تمام جنگوں کی پوری تاریخ میں مسئلے کے حل کا یہی واحد طریقہ ہے”۔