غزہ۔ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے۔
شہری دفاع اور حماس کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس پر اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں سات بچوں سمیت کم از کم 13 فلسطینی مارے گئے۔
سول ڈیفنس نے خان یونس شہر کے مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پراسرائیلی میں چار بچوں کی شہادت اور بیس زخمیوں کو منتقل کرنے کا اعلان کیا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس شہر کے مغرب میں واقع المواصی کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر دو فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں “خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “چار بچے اور بڑی تعداد میں زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے”۔
اس کے علاوہ سول ڈیفنس نے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ خان یونس کے جنوب میں واقع علاقے قیزان میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کے بعد تین بچوں سمیت پانچ افراد مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دو افراد اسرائیلی حملے میں مارے گئے جس نے خان یونس کے جنوب مشرق میں ایک کار کو نشانہ بنایا۔
دو دیگر افراد شہر کے وسط میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری میں مارے گئے۔
سول ڈیفنس نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی طیارے شہریوں پر اند دھند حملے تیز کر رہے ہیں۔ قابض فوج جان بوجھ کر جنوبی غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔